میرا بچہ فون کے بغیر کھانا نہیں کھاتا۔۔ بچوں کو اسمارٹ فون کی لت سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟ ماہرین کے مشورے

آج آپ جس گھر میں بھی چلے جائیں بچوں کے ہاتھ میں موبائل فون ضرور دیکھنے کو ملتا ہے۔ بچوں کو کس عمر میں فون دینا چاہیے؟ یہ بحث کافی عرصے سے چلی آرہی ہے۔

سوشل میڈیا پر آئے دن کئی کہانیاں بھی نظر آتی ہیں کہ بچوں نے سمارٹ فون کی مدد سے کبھی پورے گھر کے لیے کھانا آرڈر کر دیا تو کھبی کسی نے گھر ہی بیچنے کے لیے انٹرنیٹ پر اشتہار لگا دیا

آج ہزاروں مائیں بچوں کے ہر وقت فون استعمال کرنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔۔ بچے فون کے بغیر کھانا بھی نہیں کھاتے۔۔ آج کی اس ویڈیو میں ہم آپ کو اس مسئلے سے چھٹکارے کیلئے کچھ اہم معلومات دینے جارہے ہیں

چھوٹے بچوں کے فون استعمال کرنے کا مسئلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔۔ اس عادت میں والدین خود بھی ذمہ دار ہیں کیونکہ اکثر یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ والدین اپنے کاموں میں مصروف ہونے کی وجہ سے خود ہی بچوں کے ہاتھ میں فون پکڑا دیتے ہیں تاکہ وہ اُن کو تنگ نہ کریں یا بہت سی مائیں اپنی جان چھڑانے کے لیے بچوں کو فون پر گیمز لگا کر دے دیتی ہیں تاکہ آسانی سے اپنے گھر کے دیگر کام کر لیں۔

مصروف رکھنے کیلئے والدین پہلے چھوٹے چھوٹے بچوں کو فون پر کارٹون لگاکر دیتے ہیں اور بعد میں بچوں کی یہ عادت اتنی پختہ ہوجاتی ہے کہ وہ بغیر فون کے کھانا بھی نہیں کھاتے۔

2 سے 3 سال کے بچے بھی دن میں 8 سے 10 گھنٹے فون کارٹون دیکھتے رہتے ہیں۔۔ماہرین کے مطابق بچوں کا زیادہ فون استعمال کرنا آنکھوں کے علاوہ دیر سے بولنے کا بھی سبب بنتا ہے لیکن اس کے باوجود والدین ہزاروں کوششوں کے باوجود بچوں سے فون واپس لینے میں ناکام رہتے ہیں۔۔۔

آپ کو زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ صرف آپ ہی نہیں بلکہ مشہور شخصیات بھی اپنے بچوں کے فون کی وجہ سے پریشان ہیں۔۔ بی بی سی کے مطابق معروف گلوکارہ میڈونا بھی اپنے بچوں کے فون استعمال کرنے پر پچھتارہی ہیں۔

بچوں کے فون کے استعمال کی عادت کم کرنے سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ ماہرین کے مطابق فون کے بہت زیادہ استعمال سے بچے دیر سے بولنا شروع کرتے ہیں۔۔ بچوں کی آنکھوں میں بھینگا پن آسکتا ہے۔۔ کیونکہ مسلسل اسکرین دیکھنے کی وجہ سے بچوں کی آنکھیں اندر کی طرف مڑنے لگتی ہیں اور بالآخر وہ بھینگے پن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

بینائی متاثر ہوتی ہے اور چھوٹی سی عمر میں فون کی لت لگنے کی وجہ سے بچے کھیلنے کود سے گریز کرتے ہیں جس سے ان کی گروتھ پر بھی اثرپڑتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں 8 سے 10 گھنٹے فون استعمال کرنے والے بچے کی گروتھ کم ہونے کے علاوہ دماغ بہت کمزور ہوجاتا ہے۔

زیادہ فون استعمال کرنے والے کسی بھی چیز پر صحیح سے دھیان نہیں دیے پا تے۔ ایک دم سے غصہ کرنے لگتے ہیں، فون لینے پر رونا شروع کر دیتے ہیں، بدتمیزی کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں بچے کی دنیا اسمارٹ فون کے آس پاس ہی گھومتی ہے اس لئے وہ اصل دنیا سے دور رہتے ہیں۔

اور اکثر بچے خود کو کارٹون کریکٹرز یا دوسرے کردار سمجھ کر اسی طرح کا برتاؤ کرنا شروع کردیتے ہیں۔

اب آپ کو بتاتے ہیں کہ ماہرین نفسیات اس مسئلے کا کیا حل بتاتے ہیں۔۔۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے آج کل اسمارٹ فون کو ہی اپنا دوست سمجھنے لگے ہیں کیونکہ اُنھیں ایسا محسوس ہو رہا ہوتا ہے کہ وہ اس میں نظر آنے والی دنیا سے خود کو جوڑ لیتے ہیں۔‘

اس مسئلے سے نجات کیلئے ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون کا استعمال مکمل طور پر ختم کر دینا بھی حل نہیں کیونکہ ایک دم بچوں سے فون لے لینے سے اُن کی دماغی صحت پر منفی اثر پڑے گا۔ بچوں کو فون سےدور کرنے کیلئے والدین کو بچوں کو اپنے ساتھ جوڑ کر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ فون سے نکل کر حقیقی دنیا میں وقت گزارنے کے قابل بنیں۔

گھر میں ایسا ماحول بنائیں، جس میں والدین بچوں کے سامنے کم سے کم موبائل فون استعمال کریں، کیونکہ بچے بڑوں کو دیکھ کر ہی چیزیں سیکھتے ہیں۔ بچوں کو کم فون استعمال کرنے کا تب ہی بولیں جب آپ خود ایسا کرتے ہوں۔ بچوں کو پڑھاتے وقت والدین فون کی بجائے بچوں پر دھیان رکھیں۔

بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ باتیں کریں۔ اُن کے ہاتھ سے فون کھینچنے کی بجائے پیار سے بات کر کے فون لیں۔ بچے کو باہر گھومنے کے لیے لے کر جائیں۔بچوں کو گھر میں ایسی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں، جس سے اُن کا فون استعمال کرنے کی طرف خیال نہ جائے۔

یہ وہ ہدایات ہیں جو ماہرین نفسیات والدین کو دیتے ہیں۔۔ اگر آپ بھی ان ہدایات پر عمل کرنا شروع کریں تو اپنے بچوں کو فون سے دور کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔۔۔

Dr Tips To Limit Excess Usage Of Mobile In Kids

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dr Tips To Limit Excess Usage Of Mobile In Kids and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Tips To Limit Excess Usage Of Mobile In Kids to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1885 Views   |   15 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میرا بچہ فون کے بغیر کھانا نہیں کھاتا۔۔ بچوں کو اسمارٹ فون کی لت سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟ ماہرین کے مشورے

میرا بچہ فون کے بغیر کھانا نہیں کھاتا۔۔ بچوں کو اسمارٹ فون کی لت سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟ ماہرین کے مشورے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرا بچہ فون کے بغیر کھانا نہیں کھاتا۔۔ بچوں کو اسمارٹ فون کی لت سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟ ماہرین کے مشورے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔